تاریخ شائع کریں2018 17 August گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 351740

شہر جيزان پر یمنی فورسز کے اچانک حملے،در جنوں سعودی فوجی ہلاک

سعودی عرب کے سرحدی شہر جيزان پر یمنی فورسز کے اچانک حملے میں در جنوں سعودی فوجی ہلاک
سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف یمنی فورسز کے دفاعی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب کے سرحدی شہر جيزان پر یمنی فورسز کے اچانک حملے میں در جنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں
شہر جيزان پر یمنی فورسز کے اچانک حملے،در جنوں سعودی فوجی ہلاک
سعودی عرب کے سرحدی شہر جيزان پر یمنی فورسز کے اچانک حملے میں در جنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف یمنی فورسز کے دفاعی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب کے سرحدی شہر جيزان پر یمنی فورسز کے اچانک حملے میں در جنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جيزان میں ثاہر الجمل چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو تاریخی شکست کا سامنا ہے جس کی بنا پر سعودی عرب یمن کے نہتے عوام کے خلاف بھیانک اور سنگین جرائم کا ارتکاب کررہا ہے جس میں بے گناہ بچوں کا قتل عام ، اسپتالوں اور مدرسوں پر بمباری بھی شامل ہے یمن میں سعودی عرب نے گذشتہ تین برسوں میں 40 ہزار سے زائد افراد کو بہیمانہ طور پر قتل اور زخمی کیا ہے۔۔
https://taghribnews.com/vdcjxvetyuqeiaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ