تاریخ شائع کریں2018 16 August گھنٹہ 23:52
خبر کا کوڈ : 351605

جنرل قمر باجوہ نے 15 خطرناک دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کردی

سزائے موت پانے والے 15 خطرناک وہابی دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق
اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں، تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کے واقعات اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
جنرل قمر باجوہ نے  15 خطرناک دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کردی
پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 15 خطرناک وہابی دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کردی۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں، تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کے واقعات اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں پر مجموعی طور پر 4 شہریوں اور 41 سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل اور 103 کو زخمی کرنے کا الزام تھا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے موت کی سزا سنائی جاچکی تھی۔پاکستانی فوج کے سربراہ  نے 6 دہشت گردوں کو مختلف نوعیت کی سزاؤں کی بھی توثیق کردی۔جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ان میں خیوال محمد، صدام اللہ، اظہار، جان باچا، شرافت علی، حبیب اللہ، سید اللہ، زار محمد، الف خان، مجاہد، طارق علی، اسرار احمد، کلیم اللہ، محمد رحمٰن اور فیاض اللہ شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjyvetiuqeimz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ