تاریخ شائع کریں2018 16 August گھنٹہ 23:19
خبر کا کوڈ : 351601

ریاض میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح شخص کے درمیان جھڑپ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے نواحی علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح شخص کے درمیان جھڑپ
سیکورٹی اہلکاروں نے البکیریہ ٹاؤن میں ایک مشکوک شخص کو گولیاں مار کر زخمی کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والا شخص داعشی نظریات سے متاثر ہے
ریاض میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح شخص کے درمیان جھڑپ
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے نواحی علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح شخص کے درمیان جھڑپ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

 سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بھی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے البکیریہ ٹاؤن میں ایک مشکوک شخص کو گولیاں مار کر زخمی کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والا شخص داعشی نظریات سے متاثر ہے اور ایسی چیز پہنے ہوئے تھا جو خودکش جیکٹ معلوم ہورہی تھی -محمد بن سلمان کی ولی عہدی کے دور میں سعودی عرب انتہائی بحرانی دور سےگزر رہا ہے اور اکثر اوقات ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور مسلح جھڑپوں کے واقعات کی خبریں میڈیا پر آتی رہتی ہیں۔اس سے پہلے اپریل کے مہینے میں ریاض میں شاہ سلمان کے محل کے اطراف میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس میں آٹھ افراد مارے گئے تھے اور حتی ایسی رپورٹیں بھی آئی تھیں کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfxydmyw6dtva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ