تاریخ شائع کریں2018 16 August گھنٹہ 16:42
خبر کا کوڈ : 351552

یمن میں سعودی اتحاد کی شکست یقینی نظر آرہی ہے۔

مشرق وسطی کے امور پر گہری نظر رکھنے والے تجزبہ کار ماہر "صباح زنگنہ" نے کہا
اقوام متحدہ اور اس جنگ میں شامل ممالک کو چاہیے جنگ کے بجائے مذاکرات کی میز پر آکر مسائل کا حل تلاش کریں،یمن میں سعودی اتحاد کی شکست یقینی نظر آرہی ہے
یمن میں سعودی اتحاد کی شکست یقینی نظر آرہی ہے۔
یمن میں سعودی اتحاد کی شکست یقینی نظر آرہی ہے۔

مشرق وسطی کے امور پر گہری نظر رکھنے والے تجزبہ کار ماہر "صباح زنگنہ" نے تقریب کے خبرنگار سے سعودی اتحاد کے شدید ہوتے حملوں سے متعلق کہا،اقوام متحدہ نے یمن میں اسکول کی بس ہر کئی جانے والے سعودی عرب کے حملے کو ایک جنگی جرم قرار دیا ہے اور اقوام متحدہ ارادہ رکھتا ہے کہ اس حملے کی تحقیقات کرائی جائے، لیکن سعودی عرب نے خود اس تحقیقات میں رکاوٹ بن کر اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا، اقوام متحدہ اور اس جنگ میں شامل ممالک کو چاہیے جنگ کے بجائے مذاکرات کی میز پر آکر مسائل کا حل تلاش کریں۔

یمنی زمہ داران کو چاہیے کہ  مل بیٹھ کر جدید انتخابات کے لیے مقدمات فراہم کیے کریں، ایسے انتخابات جو دھاندلی سے پاک ہو اور ان انتخابات میں یمنی عوام کو حق دیا جائے کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکے تاکہ ملکی مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے اور اس انسانی بحران کا خاتمہ ہو۔

دیگر ممالک کی حکومتوں کو چاہیے ملکی تعمیر نو میں نئی آنے والی حکومت کی مدد کرے۔

یمنی عوام نے ابھی تک مقاومت اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور آیندہ بھی اپنے عظم پر قائم رہی گے، یمن کی مخلص، غیرت مند اور محنتی عوام بیرونی مداخلت کو اپنے ملکی مسائل میں برداشت نہیں کرتی، یہی وجہ ہے کہ حتی سعودی عرب جو ان کا ہمسائہ ہے اس کی دخل اندازی کو برداشت نہیں کر رہے ہیں اور انہی بنیادوں پر سعودی اتحاد کی شکست یقینی نظر آرہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcam6neu49nmm1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ