تاریخ شائع کریں2018 15 August گھنٹہ 19:12
خبر کا کوڈ : 351378

حج کے امور کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے

بین الاقوامی سیاسی امور کے ماہر " حسن ھانی زادہ" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا
سعودی عرب حج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے اور کینیڈا اور قطر کے مسلمانوں کے لیے حج کے دروازے بند کردیے ہیں۔
حج کے امور کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں  کیا جانا چاہیے
حج کے امور کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں  کیا جانا چاہیے

بین الاقوامی سیاسی امور کے ماہر " حسن ھانی زادہ" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، حج سے مشرف ہونے والے مسلمانوں کا یمن کی جنگ سے متعلق کردار انتہائی افسوسناک  ہے، سعودی حکومت کی آمرانہ پالیسی کی وجہ سے مسلمان حج کے موقع پر ایک دوسرے سے تعلقات اور اتحاد ایجاد نہیں کرسکتے۔

حج سے حاصل ہونے والی آمدنی سے مختلف غریب اسلامی ممالک سعودی عرب سے مالی مدد حاصل کرتےہیں اور ایسی بنیاد پر وہ سعودی حکومت کی مخالفت نہیں کرسکتے، اور یمن میں ہونے والے ظلم پر خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا سعودی عرب حج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے اور کینیڈا اور قطر کے مسلمانوں کے لیے حج کے دروازے بند کردیے ہیں۔

سعودی عرب حج کے موقع پر انسانی حقوق کی بڑی بڑی باتین کرتا ہے لیکن کینیڈا نے انسانی حقوق کے نمایندوں کی آزادی کا مطالبہ کیا تو سعودی حکومت نے تعلقات ختم کردیے۔اسی طرح شام اور قطر سے سیاسی اختلافات کی بنیاد پر وہاں کے مسلمانوں کو حج کی سعادت سے محروم کررہا ہے۔

حج کسی بھی طورپر سیاسی اثر و رسوخ کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں تمام اسلامی ممالک کے علماء کی ایک شوری تشکیل دی جانی چاہیے جو حج کو سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر نظارت کرے اور شعائر اسلامی کو وہابی سوچ سے آزاد کروانے میں مدد کرے۔
 
https://taghribnews.com/vdcguq9w7ak9nw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ