تاریخ شائع کریں2018 15 August گھنٹہ 13:34
خبر کا کوڈ : 351240

ٹرمپ کو پابندی عائد کرنے کا مرض لاحق ہوگیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی ملکوں کے ساتھ تعلقات اور رواداری پر استوار ہے۔
امریکہ کے صدر ٹرمپ ملکوں پر کسی نہ کسی بہانے پابندی لگانے کے درپے ہے جس سے واضح ہو جاتاہے کہ ٹرمپ پابندی عائد کرنے والی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
ٹرمپ کو پابندی عائد کرنے کا مرض لاحق ہوگیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ ملکوں پر کسی نہ کسی بہانے پابندی لگانے کے درپے ہے جس سے واضح ہو جاتاہے کہ ٹرمپ پابندی عائد کرنے والی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کل ہمارے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور بعض دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابلندیوں پر کہا کہ یوں دکھائی دیتا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پابندی عائد کرنے والی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب امریکہ ترکی اور روس سمیت بعض دیگر ملکوں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو غیر قانونی اور عالمی قوانین و آداب اور اصولوں کے منافی ہے اور امریکہ کی اس قسم کی پالیسی کو شکست ہو گی۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ عالمی برادری اور حتی رائے عامہ امریکہ کو یکطرفہ طور پر اپنی چودھراہٹ قائم کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کے خلاف 33 روزہ جنگ میں اسلامی مقاومت و مزاحمت کی کامیابی کی بارہویں سالگرہ کی لبنان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔
https://taghribnews.com/vdceez8x7jh8nwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ