تاریخ شائع کریں2018 15 August گھنٹہ 13:01
خبر کا کوڈ : 351217

طالبان کے مختلف حملوں میں 56 افغان فوجی ہلاک

افغانستان میں طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ اور ایئربیس پر2 حملوں میں 56 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغانستان میں طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ اور ایئربیس پر2 حملوں میں 56 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغانستان میں کابل اورقندھارکے درمیان ہائی وے پرچیک پوسٹ کو طالبان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا
طالبان کے مختلف حملوں میں 56 افغان فوجی ہلاک
افغانستان میں طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ اور ایئربیس پر2 حملوں میں 56 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ اور ایئربیس پر2 حملوں میں 56 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغانستان میں کابل اورقندھارکے درمیان ہائی وے پرچیک پوسٹ کو طالبان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔ کچھ ہی لمحوں بعد افغانستان کے صوبے بغلان میں علاؤالدین ایئربیس پرطالبان کے حملے کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسزکے 45 اہلکارہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں اور8 گرفتارکرلیے گئے ہیں جب کہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcizzapyt1awr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ