تاریخ شائع کریں2018 15 August گھنٹہ 12:12
خبر کا کوڈ : 351191

بحرین میں "البلاد القدیم" کے مقام پر عوام کے احتجاجی مظاہرے

بحرینی عوام نے ملک میں بیرونی مداخلت کے خلاف نعرے بازی کی اور اس عمل کی شدید مذمت کی
بحرینی عوام نے ملک کے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے انجام دیے ہیں یہ احتجاجی مظاہرے بحرین کے یوم آزادی کے موقع پر انجام دیے گئے۔عوام نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
بحرین میں "البلاد القدیم" کے مقام پر عوام کے احتجاجی مظاہرے
بحرین میں "البلاد القدیم" کے مقام پرعوام کے احتجاجی مظاہرے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحرینی عوام نے ملک کے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے انجام دیے ہیں یہ احتجاجی مظاہرے بحرین کے یوم آزادی کے موقع پر انجام دیے گئے۔

بحرینی عوام نے ملک میں بیرونی مداخلت کے خلاف نعرے بازی کی اور اس عمل کی شدید مذمت کی۔

بحرین کے یوم آزادی کے موقع پر عوام نے بحرین کے عوامی لیڈر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

جمعیت الوفاق نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا، بحرینی حکومت اپنی جابرانہ اور آمرانہ سوچ کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولیات بھی دینے میں ناکام رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بحرین میں بہران اپنے تاریخی مقام پر پہچ چکا ہے۔

جمعیت الوفاق نے حکومت کو خبردار کیا کہ عوامی اُمنگوں کے مطابق عمل نہ لیا گیا تو ان مظاہروں میں شدد آسکتی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcjhvetvuqeivz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ