تاریخ شائع کریں2018 15 August گھنٹہ 10:59
خبر کا کوڈ : 351133

العبادی کے بیان سے ایران اور عراق کے روابط میں فرق نہیں آئے گا

جعفر قنادباشی نے تقریب کے خبرنگار متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا
مشرق وسطی کے سیاسی امور کے ماہر جعفر قنادباشی تقریب کے خبرنگار سے کہا، حیدر العبادی کے ایران مخالف بیان سے ایران عراق تعلقات کوئی فرق ایجاد نہیں ہوگا۔
العبادی کے بیان سے ایران اور عراق کے روابط میں فرق نہیں آئے گا
العبادی کے بیان سے ایران اور عراق کے روابط میں فرق نہیں آئے گا

مشرق وسطی کے سیاسی امور کے ماہر " جعفر قنادباشی" تقریب کے خبرنگار سے عراقی صدر حیدر العبادی کے ایران مخالف بیان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ،  العبادی کا امریکہ کے ساتھ ہمکاری کا بیان، ان کی چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، اس بیان سے ایران ، عراق تعلقات میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔

العبادی کو جلد ہی اپنا عہدہ نئے منتخب وزیر اعظم کے حوالے کرنا ہے اس وجہ سے ان کی بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور دوسرا اہم پہلو یہ ہے کہ عراق کی اکثر سیاسی پارٹیاں العبادی کی اس نظر کی مخالف ہیں اور ان کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ایران عراق تعلقات میں العبادی کے بیان سے کوئی فرق ایجاد نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا، ایران، عراق تعلقات کی ایک تاریخی حیثیت ہے اور یہ روابط سے دونوں ممالک کےمفاد میں ہیں ،داعش اور القاعدہ جیسے گروہوں کے خلاف مل کر لڑا جاسکتا ہے اور دونوں ممالک کی عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

داعش کے خلاف جنگ میں عراق نے ایران کے اقدام کو سراہا اور آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کا قدردان ہے۔
انہوں نے مزید کہا،ایران کا داعش کے خلاف جنگ میں عراق کا ساتھ دینا صرف عراق کے فائدے میں نہیں تھا بلکہ ایران نے اس جنگ میں ساتھ دے کر اپنی عوام اور ملک کی حفاظت کی ہے کیوں کہ یہ خطرہ صرف عراق تک محدود نہیں تھا اس کے اثرات ایران میں بھی وارد ہونے تھے۔

داعش کے خلاف جنگ میں باہمی مدد باعث بنی کہ دو اسلامی ممالک میں مضبوط روابط وجود میں آئے اور عراق سے تقریبا دہشت گردی کا خاتمی کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے العبادی نے ایران پر امریکی پابندیوں کے جواب میں کہا تھا، "ہم ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف ہے لیکن اپنے قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر عمل کریں گے"۔
 
https://taghribnews.com/vdcfmydmmw6dtya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ