تاریخ شائع کریں2018 14 August گھنٹہ 18:02
خبر کا کوڈ : 351048

غیر ملکی دورے کا آغاز اسلامی جمہوریہ ایران سے ہوگا

پاکستان کے نامزد اور ممکنہ وزیراعظم پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز اسلامی جمہوریہ ایران سے کریں گے-
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بحیثیت وزیر اعظم سب سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران جائیں گے۔ عمران خان اٹھارہ اگست کو اسلام آباد میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد ان کا یہ دورہ انجام پائے گا
غیر ملکی دورے کا آغاز اسلامی جمہوریہ ایران سے ہوگا
پاکستان کے نامزد اور ممکنہ وزیراعظم پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز اسلامی جمہوریہ ایران سے کریں گے-

میڈیا رپورٹوں میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بحیثیت وزیر اعظم سب سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران جائیں گے۔ عمران خان اٹھارہ اگست کو اسلام آباد میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد ان کا یہ دورہ انجام پائے گا۔عمران خان ایران کے دورے کے بعد سعودی عرب کا بھی دورہ کریں گے۔پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے چار اگست کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات اور انہیں صدر حسن روحانی کی جانب سے دورہ ایران کی باضابطہ دعوت تھی۔عمران خان نے صدر حسن روحانی کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت ‍ قبول کرتے ہوئے اسلام آباد تہران تعلقات کے فروغ کا عزم ظاہر کیا تھا۔پچیس جولائی کو ہونے والے پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں واضح برتری حاصل کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcay6nea49nmw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ