تاریخ شائع کریں2018 14 August گھنٹہ 16:32
خبر کا کوڈ : 351033

رہبرانقلاب اسلامی دشمن کی پس پردہ سازشوں کو بخوبی جانتے ہیں

آیت اللہ اراکی نے تقریب مذاہب اسلامی کے سندج میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی
مقام معظم رہبری فرماتے ہیں کہ " ہم دشمن سے مذاکرات نہیں کرسکتیں اور ہمارے مفاد میں نہیں ہے کہ دشمن سے مذاکرات کریں" کیوں کہ وہ دشمن کی پس پردہ سازشوں کو جانتے ہیں ، دشمن کے شیریں ظاہر سے دھوکہ نہیں کھاتے اور یہی وہ بصیرت اور اللہ کی رحمت خاص ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی دشمن کی پس پردہ سازشوں کو بخوبی جانتے ہیں
رہبرانقلاب اسلامی دشمن کی پس پردہ سازشوں کو بخوبی جانتے ہیں

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، آج صبح آیت اللہ اراکی نے تقریب مذاہب اسلامی کے سندج میں ہونے والے اجلاس ، جس میں شعیہ اور سنی علماء نے  شرکت کی ، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "اسلامی وحدت دشمن کے مقابلے میں فقط ایک حکمت عملی نہیں ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کی اساس پر امت اسلامی اور امت محمدی کی شناخت کا باعث ہے"۔

انہون نے مزید کہا ، ہماری شناخت وحدت میں ہے اور اگر وحدت نہ ہو تو مسلمانوں میں انتشار وجود میں آئے گا اور اس انتشار کا سب سے پہلا اثر، اللہ کی رحمت سے دور ہوجانا ہے۔

اگر بنی آدم کے درمیان وحدت نہ ہو تو انسانی معاشرہ ہمیشہ ہی انتشار کا شکار رہے گا۔

رحمت الہی اللہ کی جانب ہدایت کا ایک زریعہ ہے اور جب انسان راہ ہدایت پا لے تو مقام سلام اور رضوان الہی تک پہچ جاتا ہے جو انسان کی زندگی کا مطلوب ہے

ہمیں اللہ کی رحمت کی جانب حرکت کرنی چاہیے اگر ایسا ہو جائے، تو ہم مسائل کو بصیرت سے حل کریں گے اور دشمن کی سازشیں ہمیں ہمارے مقصد سے نہیں ہٹا سکیں گی۔

مقام معظم رہبری فرماتے ہیں کہ " ہم دشمن سے مذاکرات نہیں کرسکتیں اور ہمارے مفاد میں نہیں ہے کہ دشمن سے مذاکرات کریں" کیوں کہ وہ دشمن کی پس پردہ سازشوں کو جانتے ہیں ، دشمن کے شیریں ظاہر سے دھوکہ نہیں کھاتے اور یہی وہ بصیرت اور اللہ کی رحمت خاص ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcexz8xxjh8n7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ