تاریخ شائع کریں2018 12 August گھنٹہ 17:55
خبر کا کوڈ : 350410

بے سر شہید کی 5 سال بعد واپسی

شہید کو 5 سال پہلے داعش نے شام میں گرفتار کیا تھا
حزب اللہ کے 18 سالہ شہید مدافع حرم " ذوالفقار حسن عزالدین" کا پیکر مطہر ان کے خانوادہ کے پاس پہچ گیا,شہادت سے پہلے خواب دیکھا تھا کہ ان کا سر تن سے جدا کیا جارہا ہے
بے سر شہید کی 5 سال بعد واپسی
بے سر شہید کی 5 سال بعد واپسی۔
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق "شہید محسن حججی" کی شہادت کے درست ایک سال بعد حزب اللہ کے 18 سالہ شہید مدافع حرم " ذوالفقار حسن عزالدین" کا پیکر مطہر ان کے خانوادہ کے پاس پہچ گیا ، شہید کو 5 سال پہلے داعش نے شام میں گرفتار کیا تھا اور درست شہید " محسن حججی " کی طرح شہید کیا تھا۔

18 سالہ شہید کا تعلق لبنان سے تھا، شہید شام کے علاقے غوطہ میں زخمیوں کے ساتھ اسیر کئے گئے تھے، شہادت سے پہلے "ذوالفقارعزالدین" سے تکفیری دہشت گردوں نے کچھ سوال کیے اور بلکل شہید کے مولا و آقا امام حسین (ع) کی طرح شہید کا سر تن سے جدا کردیا۔

ذوالفقارعزالدین نے شہادت سے پہلے خواب دیکھا تھا کہ ان کا سر تن سے جدا کیا جارہا ہے اور خوف کے عالم میں بیدار ہوگئے اور پھر دوبارہ سوگئے لیکن یہی خواب دوبارہ دیکھا اور دیکھتے ہیں مولا و آقا امام حسین (ع) خواب میں کہہ رہے ہیں کہ " تمہارے سر کو تن سے جدا کیا جائے گا لیکن مت ڈرو تمہیں درد کا احساس نہیں ہوگا کیوں کہ تم فرشتوں کے حصار میں ہوگے"۔

قاسم سلیمانی کا کہنا ہے، شہید کی ماں نے بتایا ،"شہید نے خواب کے بعد اپنی ماں سے کہا امی جان آج کا کھانا، شاید آپ کے ساتھ آخری کھانا ہو کیوں کہ میں نے ایک خواب دیکھا ہے، تو انکی والدہ نے اجازت نہیں خواب بیان کریں،لیکن اپنے دوستوں سے خواب بیان کرتے ہوئے کہا، دو دنوں سے میں خواب دیکھ رہا ہوں، داعشی میرے سینے پر بیٹھے ہیں اور میں چلا رہا ہوں اور ایسی وقت امام حسین (ع) تشریف لاتے ہیں اور کہتے ہیں مت گھبراوں ہم تمہارے ساتھ ہیں"۔

شہید کا پیکر پورے 5 سال تک داعشی دہشتگردوں کے ہاتھوں میں محفوظ اور سالم رہا جیسے ابھی شہید ہوا ہو،شہید کی ماں کو خبر ملی تو کہا میرے بیٹے کو میرے مولا امام حسین (ع) کی طرح شہید کیا ہے کیوں کہ اس نے پہلے ہی اس بات کی خبر دی تھی میرے بیٹے نے مجھے حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کے سامنے سرخرو کردیا ہے۔

شہید کی والدہ نے مزید کہا، " ہم سید حسن نصراللہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ میرے بیٹے کا پیکر ہم تک پہچایا ، ہم سب اسلام اور مظلوموں کے حامی ہیں"۔

شہید کے والد نے کہا " مجھے خوشی ہے کہ میرے بیٹے کا جسد خاکی واپس آگیا میں دعا کرتا ہوں کہ جن شہیدوں کے پیکر اب تک نہیں مل سکے ہیں ان کے خانوادوں تک پہچ جائیں،ہم سب سید حسن نصراللہ کے فدائی ہیں"
https://taghribnews.com/vdccsxq1x2bqp08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ