تاریخ شائع کریں2018 10 August گھنٹہ 17:57
خبر کا کوڈ : 349877

شہید عارف حسینی امام خمینی(رہ) کے حقیقی پیروکار تھے،ہمسر شہید

لہ کا شکر ادا کرتیں ہیں، کیوں کہ شہادت اللہ کی عظیم نعمت ہے اور موت کی بہترین شکل ہے
عارف حسینی ، ہمیشہ یتیموں اور اسیروں کے مددگار تھے،لہ کا شکر ہے کہ شہید کے فرزندوں نے بھی اپنے والد کی راہ کا انتخاب کیا
شہید عارف حسینی امام خمینی(رہ) کے حقیقی پیروکار تھے،ہمسر شہید
شہید عارف حسینی امام خمینی(رہ) کے حقیقی پیروکار تھے،ہمسر شہید

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سردارانِ شہید مقاومت کانفرنس میں ، تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے شہید عارف حسین الحسینی کی اہلیہ نے شہید کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا ، اللہ تعالی کی شکر گذار ہوں کہ اس نے توفیق دی اس عظیم شہید کے ساتھ زندگی گذار سکوں۔

شہید کی اہلیہ نے مزید کہا، شہید اللہ کی مانت تھے اوراللہ کی جانب پلٹ گئے جب تک زندہ تھے ہم اللہ کی اس نعمت کے شکر گذار تھے اور ان کی شہادت کے بعد بھی اللہ کا شکر ادا کرتیں ہیں، کیوں کہ شہادت اللہ کی عظیم نعمت ہے اور موت کی بہترین شکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا ۔ عارف حسینی ، ہمیشہ یتیموں اور اسیروں کے مددگار تھے ، جب کبھی میں اپنے بچوں کی تربیت میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے ان سے شکایت کرتی تو کہتے تھے، پوری دنیا میری اولاد کی مانند ہے میں گھر سے باہر عوام الناس کی خدمت میں مشغول رہتا ہوں اور آپ سے چاہتا ہوں بچوں کی تربیت میں میری مدد کریں اور پیش آنی والی مشکلات کے مقابلے میں صبر کریں ، میں نے آپ کو اللہ کے حوالے کیا ہے اور آپ کے لیے دعا گو ہوں۔

شہید کی اہلیہ نے کہا، اللہ کا شکر ہے کہ شہید کے فرزندوں نے بھی اپنے والد کی راہ کا انتخاب کیا اور ان مقصد کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔

پاکستان میں ایران کے سابق سفیر  "محمد رضا خوش آمدی" جو کہ شہید کے دوستوں میں سے ہیں، تقریب کے خبرنگار سے بات کرتے ہوئے کہا، شہید عارف حسینی امام خمینی (رہ) کے مخلص پیروکار تھے اور ان میں صلاحیت تھی کہ امام خمینی (رہ) کےافکار اور انقلاب اسلامی کو جرائت کے ساتھ پاکستان میں بیان کرسکیں۔
 
اگرشہید عارف پاکستان میں تشیعوں کے رہبر نہ ہوتے تو ملت پاکستان شاید انقلاب اسلامی کو اس طرح آگے لے کر نہیں چل سکتی تھی جس طرح شہید کی قیادت میں نظریہ انقلاب کو آگے بڑھایا۔

شہید عارف حسینی چاہتے تھے پاکستان میں حزب اللہ کی طرز پر تنظیم تشکیل دیں لیکن اسلام کے دشمنوں نے ایسا نہ ہونے دیا۔
https://taghribnews.com/vdchqwnxq23nk6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ