تاریخ شائع کریں2018 9 August گھنٹہ 20:08
خبر کا کوڈ : 349649

الحمد للہ ایران کے پاس عادل و مجتھد جامع شرائط حاکم موجود ہے

رئیس شوری فتوی اہلسنت " شیخ خلیل افرا" نے تقریب کے خبر نگار کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا
ایران کے پاس ایک عادل ، مجتھد جامع شرائط حاکم موجود ہے جو تمام عالم اسلام کے لیے فکرمند رہتے ہیں اور دنیا کے تمام مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں
الحمد للہ ایران کے پاس عادل و مجتھد جامع شرائط حاکم موجود ہے
الحمد للہ ایران کے پاس عادل و مجتھد جامع شرائط حاکم موجود ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں اہلسنت مدارس کے تدریسی امور کے سربراہ اور رئیس شوری فتوی اہلسنت " شیخ خلیل افرا" نے تقریب کے خبر نگار کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا، ایران کے اہلسنت اپنے شیعہ ایرانی بھائیوں کے ساتھ کفار اور مشرکین سے برائت کے لیے حج کے موقع پر ہمیشہ ساتھ ہیں اور حج کے تمام مراسم ایک ساتھ انجام دیتے ہیں اور ہمیشہ اپنے ایرانی شیعہ بھائیوں کے ساتھ قدم قدم سے ملا کر چلیں گے تاکہ پوری دنیا کے سامنے وحدت اور اخوت کا بہترین نمونہ پیش کرسکے، اور  ثابت کرسکیں کہ ہماری محبت اور بھائی چارہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا ، ہم حج کے علاوہ تمام میدانوں میں وحدت اور اتحاد کے ساتھ  کفار اور مشرکین سے اظہار برائت کرتے ہیں،بالخصوص اس موقع پر جب امریکہ اور اسرائیل جیسے خونخوار اور ظالم مملکوں نے فلسطین کی مقدس زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے،ایسی بنیاد پر ایران کے تمام مسلمانوں اور حکمرانوں بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تاکید ہے کہ تمام مسلمان اپنے مشترک دشمن کے خلاف متحد ہوجائے اور اپنے مقدسات بالاخص فلسطین کا دفاع کریں۔

صوبہ بوشہر کے امام جماعت نے اضافہ کیا، رہبر معظم انقلاب اسلامی حادثہ منا کے بعد مسلسل حادثہ کے محرکات اور عوامل کی تفتیش کا مطالبہ کررہے ہیں، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کے اس مطالبہ کا کوئی جواب نہیں دیا جا رہا ۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا، حادثہ کی تفتیش سے متعلق بہت سے ممالک کے نمایندوں نے رابطہ کیا ہےکیوں کہ یہ معاملہ عالم اسلام کا معاملہ تھا ور اس حادثہ میں کئی اسلامی ممالک کے حجاج کرام شہید ہوئے تھے،الحمد للہ ایران کے پاس ایک عادل ، مجتھد جامع شرائط حاکم موجود ہے جو تمام عالم اسلام کے لیے فکرمند رہتے ہیں اور دنیا کے تمام مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

اگر منا جیسے حوادث کی تفتیش کا مطالبہ نہ کیا جائے تو قوی امکان موجود ہے کہ اس قسم کے حادثات دوبارہ پیش آئے جو مسلمانون کے درمیان وحدت اور اخوت کے لیے خطرہ کا باعث ہے ، اور دشمن ایسی موقع کی تلاش میں ہے کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کریں ،رہبر معظم نقلاب اسلامی کی تمام تر کوششیں مسلمانوں میں ہمدلی ، محبت اور وحدت ایجاد کرنے کے لیے ہے۔

دنیا کے تمام اسلامی ممالک کے حجاج کرام ایرانی حجاج کے ساتھ انتہائی عزت اور احترام سے پیش آتے ہیں حج کے موقع پرموجود افراد اس بات کے گواہ ہوتے ہیں ، اور ایرانی حکومت جو سہولیات اپنے حجاج کو بغیر مسلکی تفریق کے فراہم کرتی ہیں، وہ کسی ملک کے حجاج کو نہیں دی جاتی، حتی سعودی حجاج کو بھی میسر نہیں ہوتی ہے۔

الحمد للہ اہلسنت حجاج کی بڑی تعداد حج میں شریک ہوتی ہیں اور اہلسنت حجاج کے لیے 120 افراد بعنوان حج قافلے کے دینی پیشواں منتخب کئے گئے ہیں جو اہلسنت حجاج کی کثرت پر دلیل ہے ۔

رہبر معظم کے حکم پر اہلسنت علماء کی جانب سے فتوی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں فقہ اہلسنت سے متعلق تمام مسائل کا جواب دیا جائے گا اور اس امر کے لیے تمام تر وسائل بروکار لائے گئے ہیں۔
 
 
 
https://taghribnews.com/vdceeo8xojh8epi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ