تاریخ شائع کریں2018 7 August گھنٹہ 16:00
خبر کا کوڈ : 348936

رہبر انقلاب اسلامی، داعی وحدت اور اہلسنت کے لیے قابل احترام ہیں

گلستان میں واقع مدرسہ عرفانی کے مدیر اور اہلسنت کے امام جمعہ " مولانا عبد الرزاق " نے تقریب کے نمایندہ سے گفتگو
وحدت ہو تو کامیابی خود بخود انسان کے پیچہے آتی ہے،اگر وحدت مسلمانوں میں موجود ہو تو اسلام دشمن طاقتیں جن میں داعش صہیونیت شامل ہیں مسلمانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔
رہبر انقلاب اسلامی، داعی وحدت اور اہلسنت کے لیے قابل احترام ہیں
رہبر انقلاب اسلامی، داعی وحدت اور اہلسنت کے لیے قابل احترام ہیں

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق گلستان میں واقع مدرسہ عرفانی کے مدیر اور اہلسنت کے امام جمعہ " مولانا عبد الرزاق " نے تقریب کے نمایندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اہلسنت کے عقیدہ کے مطابق حج مسلمانوں کے درمیان وحدت اور اسلامی معاشرے کی شناخت کا باعث ہے ،حج کے دوران مختلف ممالک اور قوموں سے تعلق رکھنے والے مسلمان حج کے موقع پر شریک ہوتے ہیں اور ایک دوسرے سے آشنا ہونے کے ساتھ ساتھ  باہمی مذہبی مشترکات سے بھی آشنا ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا حج حضرت ابراہیم کے پیغام کی طرف مسلمانوں کو بلاتا ہے ، خدا نے حضرت ابراہیم کو حکم دیا " وَأَذِّنْ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَعَلَى كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيق" ، اس آیت کے علاوہ اور بھی آیات قرآنی  ہیں، جوحج کے ایک اجتماعی عمل ہونے پر دلیل ہیں اور اس آیت کی بنیاد پر واضح ہوتا ہے مسلمانوں کے درمیان وحدت میں عظیم فائدے موجود ہیں، اگر مسلانوں میں وحدت ہوگی تو ایک دوسرے کا احترام اورعزت ہوگا حتی " اولو العمر" کی جس کی اطاعت لازم ہے اس کا احترام بھی مسلمانوں میں ایجاد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا، اہلسنت مقام معظم رہبری کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں اور ان کو مسلمانوں کے درمیان وحدت کا داعی جانتے ہیں ، اگر وحدت ہو تو کامیابی خود بخود انسان کے پیچہے آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر وحدت مسلمانوں میں موجود ہو تو اسلام دشمن طاقتیں جن میں داعش صہیونیت شامل ہیں مسلمانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے اپنے گفتگو کے آخر میں تاکید کرتے ہوئے کہا حج کے بزرگ مقاصد میں سے ایک مسلمانوں کے درمیان وحدت اور اخوت ایجاد کرنا ہے، باہمی اختلافات کو بھلا کر دین کی خدمت کرنا ہے، حج ایک عبادی عمل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی عمل یعنی کفار اور مشرکین برائت اور بیزاری کا اظہار بھی ہے۔  
https://taghribnews.com/vdcc14q1e2bq0o8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ