تاریخ شائع کریں2018 23 July گھنٹہ 13:53
خبر کا کوڈ : 345078

امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقع،1 ہلاک اور متعدد زخمی

ایک مسلح شخص نے خاتون کو فائرنگ کرکے ہلاک اور درجنوں افراد کو یرغمال بنا لیا تاہم 3 گھنٹے بعد پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے
امریکہ کے شہر لاس اینجلس کی سپرمارکیٹ میں ایک مسلح شخص نے خاتون کو فائرنگ کرکے ہلاک اور درجنوں افراد کو یرغمال بنا لیا تاہم 3 گھنٹے بعد پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے
امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقع،1 ہلاک اور متعدد زخمی
امریکہ کے شہر لاس اینجلس کی سپرمارکیٹ میں ایک مسلح شخص نے خاتون کو فائرنگ کرکے ہلاک اور درجنوں افراد کو یرغمال بنا لیا تاہم 3 گھنٹے بعد پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہر لاس اینجلس کی سپرمارکیٹ میں ایک مسلح شخص نے خاتون کو فائرنگ کرکے ہلاک اور درجنوں افراد کو یرغمال بنا لیا تاہم 3 گھنٹے بعد پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ مسلح شخص کے ہتھیار ڈالنے سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے اپنی دادی پر 7 گولیاں برسائیں اور دوسری خاتون بھی زخمی ہوئیں جنہیں وہ کار میں زبردستی سوار کررہے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے مذکورہ کار کا پیچھا کیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا اسی دوران مسلح شخص شہر کے سلور لیک سیکشن کے باہر ایک کھمبے کو گراتے ہوئے اندر داخل ہوگیا۔ پولیس کی فائرنگ اور مسلح شخص کے داخل ہونے پر مارکیٹ میں موجود افراد میں خوف وہراس پھیل گیا، متعدد افراد کھڑکیاں پھیلانگ کر باہر آگئے تاہم پولیس، فائر فائٹرز اور 18 ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ سپرمارکیٹ کے مسلسل 3 گھنٹے کے محاصرے کے بعد مسلح شخص نے ہتھکڑی پہننے کی ہامی بھری اور باہر نکل آیا جن کو چاروں یرغمالیوں نے گھیرا ہوا تھا۔ خیال رہے کہ امریکہ میں عوامی مقامات اور اسکولوں میں ماضی میں فائرنگ کے خون ریز واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ رواں سال کے اوائل میں فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے 17 طلبہ ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد ملک بھر میں ’گن کنٹرول‘ کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcgun9w7ak9tz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ