تاریخ شائع کریں2018 22 July گھنٹہ 19:14
خبر کا کوڈ : 344926

یورپی مملک کی جانب ے جوہری معاہدے پر عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آئے ہیں۔

ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ کے جواب کا منتظر نہیں رہے گا
ایران نے ابھی تک یورپ اور جوہری معاہدے میں شامل ممالک کی جانب سے جوہری معاہدے کے حوالے سے اس حد تک عملی اقدامات کا مشاہدہ نہیں کیا ہے
یورپی مملک کی جانب ے جوہری معاہدے پر عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور یورپی ممالک کے مابین ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ کے جواب کا منتظر نہیں رہے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے ایران کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور بیرونی ممالک میں تعینات ایران کے سفیروں اور سفارتکاروں کی بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہر میں ان کی امنگوں سے تجدید عہد کرنے کے ذیل میں کہا کہ ایران نے ابھی تک یورپ اور جوہری معاہدے میں شامل ممالک کی جانب سے جوہری معاہدے کے حوالے سے اس حد تک عملی اقدامات کا مشاہدہ نہیں کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو امریکہ کے سیاسی مشیر بنے ہوئے ہیں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل، ایران فوبیا کے حوالے سے گوشہ نشینی کا شکار ہو چکے ہیں حتی ان کے قریبی ترین اتحادی بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت نے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کا بازار گرم کر رکھا ہے تاکہ ایران کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کر سکیں لیکن بڑے پیمانے پر کوشش کرنے کے باوجود انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور کئی ممالک نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی مخالفت کی ہے۔

واضح رہے کہ کل ایران کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور بیرونی ممالک میں تعینات ایران کے سفیروں اور سفارتکاروں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdchiknx-23nkwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ