تاریخ شائع کریں2018 22 July گھنٹہ 19:06
خبر کا کوڈ : 344923

آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو مفرور قرار

منی لانڈرنگ کیس کا چالان پیش کردیا ہے جس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو مفرور قراردیا
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ چالان میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین حسین لوائی سمیت مجموعی طور پربیس افراد کو مفرور قراردیا گیا
آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو مفرور قرار
کراچی کی خصوصی عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کا چالان پیش کردیا ہے جس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو مفرور قراردیا گیا ہے۔

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ چالان میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین حسین لوائی سمیت مجموعی طور پربیس افراد کو مفرور قراردیا گیا ہے جن میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام بھی موجود ہیں۔
حسین لوائی کو آصف زرداری کا قریبی دوست کہا جاتا ہے۔
ان لوگوں پر پینتیس ارب روپئے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حسین لوائی اور دیگر ملزمان نے تین بینکوں کے انتیس جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پینتیس ارب روپئے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے درج ایف آئی ار میں سمٹ بینک کے چیئرمین نصیر عبداللہ لوتھا بھی نام شامل ہے۔ ایف آئی اے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اربوں روپئے کی منی لانڈرنگ چھے مارچ دوہزار چودہ سے بارہ جنوری دوہزار پندرہ تک کی گئی۔
https://taghribnews.com/vdcewe8xxjh8eoi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ