تاریخ شائع کریں2018 22 July گھنٹہ 01:16
خبر کا کوڈ : 344775

عراقی عوام کے جائز مطالبات کو حل کئے جانے پر تاکید

حکومتی اتحاد کے سربراہ نوری مالکی کی سربراہ تحریک حکمت ملی سید عمار حکیم سے ملاقات
حکومتی اتحاد کے سربراہ نوری مالکی کی سربراہ تحریک حکمت ملی سید عمار حکیم سے ملاقات.نئی حکومت کی تشکیل اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا
عراقی عوام کے جائز مطالبات کو حل کئے جانے پر تاکید
عراقی عوام کے جائز مطالبات کو حل کئے جانے پر تاکید۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومتی اتحاد کے سربراہ نوری مالکی کی سربراہ تحریک حکمت ملی سید عمار حکیم سے ملاقات۔
 
اطلاعات کے مطابق حال ہی میں عراق کے مختلف شہروں میں پیش آنے والے مظاہروں ، انتخابی نتائج ، نئی حکومت کی تشکیل اور دیگر موضوعات پر اس ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
اس نشست میں طرفین نے حکومت کی جانب سے جائزعوامی مطالبوں کی تکمیل ، عوام کی خدمت کی ہر ممکن کوشش ، اقتصاد کے فروغ اور روزگار کے مواقعوں میں افزائش کے معاملات پر غور کیا گیا۔
 
اتحاد ملی شیعیان عراق کے سربراہ اور صدر مملکت کے معاون نے مظاہرہ کرنے والوں کے مطالبات کے حل کے لیے حکومت کی پشتپناہی اور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نفوذی عناصر اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومتی اور ذاتی املاک کو نقصان پہچانے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
عمار حکیم اور مالکی نے اس ملاقات میں الیکشن کمیشن کی ووٹوں کی گنتی میں انتہک محنت، اقوام متحدہ اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے حمایت کے عمل کو قابل تحسین قرار دیا۔
 
https://taghribnews.com/vdcjaxetiuqexaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ