تاریخ شائع کریں2018 21 July گھنٹہ 21:40
خبر کا کوڈ : 344768

صہیونی پارلیمنٹ کا نیا قانون بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے

صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ میں صیہونی ریاست کے حق میں فلسطینیوں کے خلاف پاس کی گئی انتہائی نسل پرستانہ قرارداد کی سخت الفاظ میں مذمت
بہرام قاسمی نے کہا ہےکہ صہیونی پارلیمنٹ کا نیا قانون بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے.انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکمران گزشتہ ستربرسوں سے فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہیں
صہیونی پارلیمنٹ کا نیا قانون بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ میں صیہونی ریاست کے حق میں فلسطینیوں کے خلاف پاس کی گئی انتہائی نسل پرستانہ قرارداد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی پارلیمنٹ کی حالیہ نسل پرستانہ   قرارداد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کی استقامت سے صہیونیوں کے غاصبانہ قبضے کا خاتمہ کردیا جائے گا -وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہےکہ صہیونی پارلیمنٹ کا نیا قانون بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے.انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکمران گزشتہ ستربرسوں سے فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہیں اور مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام کرنےکے ساتھ ساتھ نسل پرستی و تعصب کی بنیاد پر کالے قوانین بھی بنارہے ہیں.

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے صہیونیوں کی کھلی حمایت جاری ہے جبکہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اور بعض عرب ممالک کی صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششوں سے خطے میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم صہیونیوں کی نسل پرستی کے خلاف جد و جہد جاری رکھے گی اور یقینا فلسطینیوں کی استقامت سے ہی غاصبوں کو فلسطینی سرزمین سے نکال باہر کیا جائے گا. وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے نسل پرستانہ نظام کا دور ختم ہوچکا ہے اور جلد دنیا کی حریت پسند اقوام، مسلم اقوام بالخصوص فلسطینیوں کی جد و جہد سے صہیونیوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا جائے گا.- یاد رہے کہ صہیونی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز اسرائیل کو "صہیونی ریاست" قرار دینے کا نسل پرستانہ بل منظور کرلیا جس کے تحت صرف یہودیوں کوہی ملک میں خودمختاری کا حق ہوگا اور فلسطینیوں کو ان کے سبھی شہری حقوق سے محروم کردیا جائے گا  بل کے خلاف پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی اور پرچیاں پھاڑی گئیں جبکہ اس نسل پرستانہ بل کی منظوری پر جگہ جگہ احتجاج بھی کیا جارہاہے۔اسرائیلی پارلیمنٹ میں عرب ارکان  نے بھی اس بل سخت احتجاج کیا اور جمہوریت کا قتل بتایا
https://taghribnews.com/vdcb0abfwrhbazp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ