تاریخ شائع کریں2018 21 July گھنٹہ 11:15
خبر کا کوڈ : 344690

داعش کمانڈر ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک

سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا
سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم دہشتگرد گروہداعش کا کمانڈر مفتی ہدایت اللہ اپنے دو ساتھی دہشتگردوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا، تینوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
داعش کمانڈر ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقےقلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم  دہشتگرد گروہداعش کا کمانڈر مفتی ہدایت اللہ اپنے دو ساتھی دہشتگردوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا، تینوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والا مفتی ہدایت اللہ ہی سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ ہے تاہم مفتی ہدایت اللہ کے ساتھیوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

اس سے قبل مستونگ خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی تھی جس کا نام حافظ نوازتھا اور اس کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 150 افراد جاں بحق اور 150 افراد زخمی ہوئے تھے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcf1jdmxw6djva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ