تاریخ شائع کریں2018 21 July گھنٹہ 11:11
خبر کا کوڈ : 344687

مودی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام

پارلیمان کے451 کے ایوان میں بی جے پی کے اتحادیوں نے 126 کے مقابلے 325ووٹ دے کر کامیابی سمیٹ لی۔
لوک سبھا میں ​عدم اعتماد کی تحریک پر 12 گھنٹے کی بحث کے بعد مودی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ عدم اعتماد کی تحریک کی مخالفت میں 325 ووٹ پڑے جبکہ تحریک کی حمایت میں 126 ووٹ پڑے۔ بی جے ڈی اورشیو سینا نے ووٹنگ سے قبل واک آوٹ کیا۔
مودی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام
ہندوستانی پارلیمان کے451 کے ایوان میں بی جے پی کے اتحادیوں نے 126 کے مقابلے 325ووٹ دے کر کامیابی سمیٹ لی۔

ہندوستانی پارلیمان میں نمایاں فرق سے اپوزیشن جماعت کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو شکست ہونے پراس ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے طویل تقریر کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں خاص طور سے کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےحزب اختلاف کی جماعتوں کے بیانات کو عوام،پارلیمنٹ اورفوج کا مورال گرانے کی کوشش قرار دیا۔

نریندر مودی نے اپنی تقریر میں حکومت کی عوامی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور اسے ہندوستانی عوام کے حق میں بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پارلیمان اور 125 کروڑ عوام کے اعتماد کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ کل لوک سبھا میں ​عدم اعتماد کی تحریک پر 12 گھنٹے کی بحث کے بعد مودی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ عدم اعتماد کی تحریک کی مخالفت میں 325 ووٹ پڑے جبکہ تحریک کی حمایت میں 126 ووٹ پڑے۔ بی جے ڈی اورشیو سینا نے ووٹنگ سے قبل واک آوٹ کیا۔
https://taghribnews.com/vdcbwabfzrhba0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ