تاریخ شائع کریں2018 21 July گھنٹہ 10:48
خبر کا کوڈ : 344672

ٹرمپ کے بیان سے امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

ٹرمپ نے چین کو دھمکی دی ہے کہ تجارتی جنگ جاری رہنے کی صورت میں چین برآمد کی جانے والی اشیا پر عائد ٹیکسوں میں مزید اضافہ کردیا جائے گا
امریکی صدر اب تک دوبار چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر دس سے پـچیس فی صد ٹیکس عائد کرچکے ہیں جس کا چین نے ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے اور یوں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ شروع ہوگئی ہے
ٹرمپ کے بیان سے امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو دھمکی دی ہے کہ تجارتی جنگ جاری رہنے کی صورت میں چین برآمد کی جانے والی اشیا پر عائد ٹیکسوں میں مزید اضافہ کردیا جائے گا۔

این بی سی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر پانچ سو ارب ڈالر ٹیکس عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔امریکی صدر اب تک دوبار چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر دس سے پـچیس فی صد ٹیکس عائد کرچکے ہیں جس کا چین نے ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے اور یوں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جنہیں روسی صدر کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے بھی اندرون ملک کڑی نکتہ چینی کا سامنا ہے، یہ بات زور دے کرکہی کہ پوتین کے ساتھ ان کی پوری کی پوری ملاقات سازگار ماحول میں  ہوئی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اگر واشنگٹن ماسکو تعلقات خراب ہوئے تو میں پوتین کے لیے اب تک کا بدترین دشمن ثابت ہوں گا۔
https://taghribnews.com/vdcfejdm0w6djva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ