تاریخ شائع کریں2018 21 July گھنٹہ 10:44
خبر کا کوڈ : 344669

امریکی بمباری سے 6 ماہ میں 150 افغان شہری ہلاک

پچھلے چھے ماہ کے دوران ساڑھے تین سو افغان شہری امریکی فضائی حملوں میں جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے افغانستان کے رہائشی علاقوں، طبی مراکز اور تعلیمی اداروں نیز شادی کی محفلوں، حتی مجالس ترحیم پر حملے کرتے ہیں جن کے نتیجے میں بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں
امریکی بمباری سے 6 ماہ میں 150 افغان شہری ہلاک
پچھلے چھے ماہ کے دوران ساڑھے تین سو افغان شہری امریکی فضائی حملوں میں جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سن دوہزار اٹھارہ کے آغاز سے اب تک اتنی بڑی تعداد میں افغان شہری، صوبہ ننگرہار اور کنڑ سمیت مختلف صوبوں پر کیے جانے والے امریکی فضائی حملوں کے دوران ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔امریکی فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے افغانستان کے رہائشی علاقوں، طبی مراکز اور تعلیمی اداروں نیز شادی کی محفلوں، حتی مجالس ترحیم پر حملے کرتے ہیں جن کے نتیجے میں بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں۔اس سے پہلے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے امریکی ہوائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات پر احتجاج کرتے ہوئے امریکہ سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹوں کے مطابق سن دوہزار ایک سے اب تک افغانستان پر امریکی جارحیت کے دوران ہزاروں بے گناہ شہری مارے جاچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb0abf9rhba0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ