تاریخ شائع کریں2018 20 July گھنٹہ 23:38
خبر کا کوڈ : 344593

الحدیدہ پر حملہ انسانی حقوق کی آشکار خلاف ورزی ہے

یمن کی سیاسی شوری عالی کے سربراہ نے صدر پیوٹن کو لکھے گئے خط میں کہا
یمن کی سیاسی شوری عالی کے سربراہ " مھدی المشاط" نے روس کو صدر کو ارسال کئے گئے حط میں اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے کسی بھی قانونی حق کے بغیر یمن پر حملہ کیا ہے جو کہ اقوام متحدہ کے قوانیین کہ کھلی خلاف ورزی ہے۔
الحدیدہ پر حملہ انسانی حقوق کی آشکار خلاف ورزی ہے
الحدیدہ پر حملہ انسانی حقوق کی آشکار خلاف ورزی ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق  یمن کی سیاسی شوری عالی کے سربراہ " مھدی المشاط" نے روس کو صدر کو ارسال کئے گئے حط میں اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے کسی بھی قانونی حق کے بغیر یمن پر حملہ کیا ہے جو کہ اقوام متحدہ کے قوانیین کہ کھلی خلاف ورزی ہے۔
 
یمن کی سیاسی شوری عالی کے سربراہ نے صدر پیوٹن کو لکھے گئے خط میں کہا ، یہ جنگ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یمن کی خود مختاری پر حملہ ہے۔
 
مھدی المشاط نے اعلان کیا کہ یمن کے مغربی ساحلی علاقے، جن پر متحدہ امارات کی نظر ہے، ان علاقوں پر حملہ کرنے کا مقصد  یمن کے خلاف سازش ، خطے کے ممالک اور جزیروں پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ زمینی و سمندری راستوں کا حصول ہے۔
 
انہوں نے اس خط میں مزید بیان  کیا کہ خبیث سعودی اتحاد کا یمن میں جنگ اور یمن کے سیاسی معاملات میں مداخلت کا مقصد، یمن اور خطے کی تقسیم کے علاوہ ان کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔
 
مھدی نے اپنے خط کے آخر میں امید کا اظہار کہا ہے کہ روس اس بات کی صلاحیت رکہتا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ بندی میں مثبت اقدام کر سکے اور یمنی عوام اس ظالمانہ محاصرہ سے نجات پا سکے۔
https://taghribnews.com/vdchwknxx23nkmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ