تاریخ شائع کریں2018 20 July گھنٹہ 11:59
خبر کا کوڈ : 344445

مستونگ دھماکے، خودکش حملہ آور کا تعلق داعش اور لشکرِ جھنگوی سے ہے

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔
مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت کرلی ہے، خودکش حملہ آور کا نام حافظ نواز ہے اور اس کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے
مستونگ دھماکے، خودکش حملہ آور کا تعلق داعش اور لشکرِ جھنگوی سے ہے
بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی بلوچستان کا کہنا تھا کہ مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت کرلی ہے، خودکش حملہ آور کا نام حافظ نواز ہے اور اس کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

آئی جی بلوچستان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور حافظ نواز ایبٹ آباد سے سندھ گیا جہاں وہ لشکرِ جھنگوی سمیت دیگر کالعدم تنظیموں سے وابستہ رہا اور بعد میں کالعدم شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرلی۔

بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی بھی داعش نے ہی کی تھی۔ خودکش بمبار کے دو سہولت کاروں کا بھی پتہ چل گیا ہے، سہولت کار مفتی حیدر اور حافظ نعیم کالعدم داعش کے مقامی کمانڈر ہیں جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ہارون بلور پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کا پتہ لگا لیا گیا ہے، خود کش حملہ آور کا تعلق ہنگو سے تھا اور اس کے 2 سہولت کار تھے جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ہارون بلور پر حملے کا مرکزی کردار گرفتار کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے سی ٹی ڈی تحقیقات کر رہی ہے اور مزید کرداروں تک جلد پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران اب تک پاکستان میں 160 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdcdoo0skyt0oo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ