تاریخ شائع کریں2018 20 July گھنٹہ 10:58
خبر کا کوڈ : 344418

یمن کے میزائلی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے

سعودی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک مراکز پر یمن کے میزائلی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے میزائل یونٹ نے جمعرات کو بھی سعودی عرب کے اندر جیزان ہوائی اڈے پر بدر ایک بلیسٹیک میزائل سے حملہ کیا۔ المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے یہ حملہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں کیا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی ویب سائٹ نے یمن کے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے خبردی ہے کہ بدر ایک بیلسٹک میزائل اپنے صحیح نشانے پر جاکر لگا۔ 

یمنی فوج نے بدھ کو بھی سعودی عرب کے اندر نجران میں ایک فوجی مرکز پر بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا تھا۔

یمنی فوج کے ڈرون طیاروں نے بھی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سعودی دارالحکومت ریاض میں آئل کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جس کا سعودی ذرائع نے خود بھی اعتراف کیا ہے۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے ریاض میں آرامکو آئل کمپنی کی تنصیبات پر یمنی فوج کے میزائلی حملے کو ایک بڑی کامیابی اور انتہائی غیر معمولی تجربہ قراردیا۔

انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ یمنی فوج کے صماد دو قسم کے ڈرون طیاروں  سے ریاض میں سعودی آئیل کمپنی کی تنصیبات پر حملہ ایک انتہائی کامیاب تجربہ ہے۔

صماد دو ڈرون طیارہ لمبی رینج کا ہے اور اسی کے ذریعے ریاض میں آرامکو آئیل ریفائنری کو نشانہ بنایا۔

سعودی ذرائع اور خود آرامکو کمپنی کے عہدیداروں نے بھی یمنی فوج کے اس حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔ یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا کہ آرامکو پر یمنی فوج کے ڈرون طیاروں کا میزائلی حملہ دشمنوں کے ساتھ جنگ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

یمنی فضائیہ کے ترجمان عبداللہ حسن الجفری نے بھی کہا یمنی فوج کے ڈرون طیارے سعودی عرب کے دور دراز تک کے علاقوں میں پرواز کرکے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdfo0sjyt0oo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ