تاریخ شائع کریں2018 20 July گھنٹہ 10:51
خبر کا کوڈ : 344415

روسی صدر کا ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے پر زور

امریکہ کی علیحدگی کو امریکی صدر کی غلطی قرار دیتے ہوئے اس معاہدے کو باقی رکھے جانے پر زور دیا ہے
ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی ٹرمپ انتظامیہ کی ایک غلطی ہے اور واشنگٹن کی علیحدگی سے اس معاہدے کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے
روسی صدر کا ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے پر زور
روسی صدر نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کو امریکی صدر کی غلطی قرار دیتے ہوئے اس معاہدے کو باقی رکھے جانے پر زور دیا ہے۔

صدر ولادی میر پوتن کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی ٹرمپ انتظامیہ کی ایک غلطی ہے اور واشنگٹن کی علیحدگی سے اس معاہدے کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔روسی صدر نے مزید کہا کہ ماسکو قومی مفادات کے تناظر میں عالمی مسائل اور معاملات میں اپنا کر دار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن کی حیثیت سے روس نے ہمیشہ اس عالمی ادارے کے منشور کی پابندی کی ہے۔روسی صدر نے کہا کہ شام میں عالمی دہشت گردی، اور داعش سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے جبکہ ایک خود مختار ملک کی حیثیت سے شام کا اقتدار اعلی محفوظ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ مئی دوہزار اٹھارہ کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جس پر واشنگٹن کے مغربی اتحادیوں نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdca6ynem49nyy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ