تاریخ شائع کریں2018 19 July گھنٹہ 11:30
خبر کا کوڈ : 344246

پاکستان میں انتخابات کے دوران کئی پولنگ استیشن حساس قرار

پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں لہذا الیکشن کے موقع پر وہاں ایف سی اور فوج تعینات کی جائے گی
پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اب تک 1000 کے قریب پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں انتخابات کے دوران کئی پولنگ استیشن حساس قرار
پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اب تک 1000 کے قریب پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 50 پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں لہذا الیکشن کے موقع پر وہاں ایف سی اور فوج تعینات کی جائے گی۔

نگران صوبائی وزیرداخلہ آغا عمربنگلزئی نے کہا کہ ژوب، ڈیرہ بگٹی اور کوئٹہ سے مختلف کارروائیوں کے دوران 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں جن سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان نے الیکشن مہم کے دوران دہشت گردی کے منصوبوں کا اعتراف بھی کیا۔

ادھر صوبہ پنجاب صوبائی دارالحکومت لاہور کے711 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں اور ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج کے 20 سے 25 اہلکار تعینات ہوں گے۔

عام انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لاہور عابد قریشی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پاکستان آرمی کے بریگیڈئرعامر، پولیس افسران اور ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔

بریگیڈئیرعامر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے کیٹیگری کے711 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، تمام پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج کے 4 اہلکار تعینات ہوں گے۔

پولنگ اسٹیشنز میں مجموعی طور پر 2 ہزار686 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کو پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں اور اب تک انتخابی مہم کے دوران دھماکوں سے 160 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc00q1e2bq0i8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ