تاریخ شائع کریں2018 19 July گھنٹہ 10:56
خبر کا کوڈ : 344225

ایران میں کام کرنے والی یورپی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے محفوظ رکھیں گے

یورپی یونین ایران میں کام کرنے والی یورپی کمپنیوں کی حمایت کے جامع نظام پر کام کر رہی ہے
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کے خودسرانہ فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے قانون پر عملدرآمد بھی شروع کردیا ہے۔
ایران میں کام کرنے والی یورپی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے محفوظ رکھیں گے
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیدریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران میں کام کرنے والی یورپی کمپنیوں کی حمایت کے جامع نظام پر کام کر رہی ہے۔

بریسلز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فیدریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اور ایران ایسے سسٹم پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت ایران میں کام کرنے والی یورپی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کے خودسرانہ فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے قانون پر عملدرآمد بھی شروع کردیا ہے۔
فیدریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اس بات کی پوری کوشش کر رہی ہے کہ ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کو تمام تر اقتصادی مفادات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے اور اسے پابندیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ادھر یورپی کونسل نے بھی پیر کے روز ایران کے خلاف امریکہ پابندیوں کا مقابلے کرنے کے قانون کو وقت کے تقاضوں کے ساتھ ہماہنگ کرنے کے بل کی بھی منظوری دے دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj8xetiuqex8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ