تاریخ شائع کریں2018 18 July گھنٹہ 18:26
خبر کا کوڈ : 344188

مودی کو اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا

ہندوستانی لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر بحث کی منظوری دے دی ہے
ہندوستانی لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر بحث کی منظوری دے دی ہے۔
مودی کو اسمبلی میں  تحریک عدم اعتماد کا سامنا
ہندوستانی لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر بحث کی منظوری دے دی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر بحث کی منظوری دے دی ہے۔ پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے روز پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ کئی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اسے قبول کرلیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر رولنگ دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کے سرینواس کی تحریک سب سے پہلے موصول ہوئی تھی اس لیے ان کی تحریک عدم اعتماد کو منظور کرتے ہوئے انہیں تجویز پیش کرنے کی اجازت دے رہی ہوں۔ جمعہ کے روز اس پر بحث کی جائے گی۔ واضح رہے کہ مودی سرکار کو اپنے چار سالہ دور اقتدار میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہوگا۔ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والی جماعت ٹی ڈی پی نے مارچ کے مہینے میں بی جے پی کی اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
https://taghribnews.com/vdch6knx623nkzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ