تاریخ شائع کریں2018 18 July گھنٹہ 18:14
خبر کا کوڈ : 344186

ایرانی مفادات کی ضمانت نہ دی گئی تو ایران بھی معاہدے کا پابند نہیں رہے گا

ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی اداے کے ترجمان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی پابندی ایران کے مفادات کی تکمیل سے مشروط ہے
ایران کے مفادات کی ضمانت فراہم نہ کی گئی تو ایران بھی ایٹمی پروگرام پر عائد بندشوں کی پابندی نہیں کرے گا۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایسی صورت میں ایران اپنی ضرورت کے لیے ایٹمی ایندھن کی تیاری کا سلسلہ پھر سے شروع کردے گا
ایرانی مفادات کی ضمانت نہ دی گئی تو ایران بھی معاہدے کا پابند نہیں رہے گا
ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی اداے کے ترجمان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی پابندی ایران کے مفادات کی تکمیل سے مشروط ہے۔

 تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی کا کہنا تھا کہ اگر یورپی پیکیج میں ایران کے مفادات کی ضمانت فراہم نہ کی گئی تو ایران بھی ایٹمی پروگرام پر عائد بندشوں کی پابندی نہیں کرے گا۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایسی صورت میں ایران اپنی ضرورت کے لیے ایٹمی ایندھن کی تیاری کا سلسلہ پھر سے شروع کردے گا اور یورینیم کی افزودگی کی سطح ساڑھے تین فی صد سے بڑھا کر بیس فی صد کردی جائے گی۔بہروز کمالوندی نے یورپی پیکج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس پیکیج میں مالیاتی لین دین، ٹرانسپورٹیشن اور تیل کی فروخت جیسے ایران کے مطالبات کو مدنظر رکھا گیا ہے تاہم اس پیکیج پر مزید غور خوص کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfcjdmvw6djya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ