تاریخ شائع کریں2018 18 July گھنٹہ 17:57
خبر کا کوڈ : 344183

ایران و پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف متحد رہنے کا عزم

جنرل محمد باقری اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل رات ایک مشترکہ بیان جاری کیا
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کے دورہ پاکستان کے اختتام پر جاری ہوا فریقین نےعلاقائی امن و سیکورٹی نیز انتہاپسندی، دہشت گردی اور منظم جرائم سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان سماجی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات بڑھانے پر زور دیا ہے
ایران و پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف متحد رہنے کا عزم
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل رات ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

اس بیان میں جو ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کے دورہ پاکستان کے اختتام پر جاری ہوا فریقین نےعلاقائی امن و سیکورٹی نیز انتہاپسندی، دہشت گردی اور منظم جرائم سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان سماجی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات بڑھانے پر زور دیا ہے.

ایران اور پاکستان نے فضائی، سرحدی انتظام، انٹیلیجنس اور سیکورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا.

فریقین نے اپنے اختتامی بیان میں دونوں ملکوں کےدرمیان سرحدی گذرگاہ کھولنے، باہمی مفادات، پاک ایران سرحدی انتظام، فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی.

اس بیان میں آیا ہے کہ کسی کو بھی ایک دوسرے کی سرزمین کو دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اختتامی بیان میں علاقے میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال پر اپنے وعدوں پر عمل کرنے اور دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے پرتاکید کی گئی ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے صدر،وزیر خارجہ اورآرمی چیف سمیت دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر اتوار کے روز پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے.
https://taghribnews.com/vdcc40q112bq0s8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ