تاریخ شائع کریں2018 18 July گھنٹہ 17:45
خبر کا کوڈ : 344180

امن مذکرات افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں

افغان حکومت نے امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے فیصلے کو مسترد کیا ہے۔
امن مذاکرات کا انعقاد صرف افغان حکومت کی قیادت میں ہی ممکن ہے اور کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں
امن مذکرات افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں
افغان حکومت نے امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے فیصلے کو مسترد کیا ہے۔

افغان نیوز ایجنسی طلوع نیوز کے مطابق افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ڈپٹی ترجمان نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کا انعقاد صرف افغان حکومت کی قیادت میں ہی ممکن ہے اور کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں تاہم امریکا امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

طالبان سے براہ راست مذاکرات کی خبروں پر سی ای او آفس سے تو ردعمل سامنے آگیا تاہم افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے ان اطلاعات پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس حوالے سے افغانستان میں موجود نیٹو اتحاد نے بھی امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

افغانستان میں نیٹو اتحاد کے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے قبل ازیں کہا تھا کہ امریکا طالبان سے براہ راست مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ میرے بیان کو سمجھنے میں غلطی کی گئی امریکا افغان عوام اور افغان حکومت کا متبادل ثابت نہیں ہوسکتا، میرا موقف تھا کہ امریکا مذاکرات میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjoxetyuqexvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ