تاریخ شائع کریں2018 18 July گھنٹہ 10:48
خبر کا کوڈ : 343990

آیت اللہ حکیم کی انتخابات میں پاکستانی عوام کی بھر پور شرکت پر تاکید

آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم نے پاکستانی انتخابات میں پاکستانی عوام کی بھر پور شرکت پر تاکید کرتے ہوئے کہا
ملک اور قوم کی تقدیر کا فیصلہ ہر قوم کے ہاتھ میں ہوتا ہے لہذا پاکستانی قوم کو بھی انتخاب کے سنہرے موقع پر استفادہ کرتے ہوئے اچھے ، لائق اور امین کو افراد کو انتخاب کرنا چاہیے۔
آیت اللہ حکیم کی انتخابات میں پاکستانی عوام کی بھر پور شرکت پر تاکید
عراق کے دینی مرجع آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم نے پاکستانی انتخابات میں پاکستانی عوام کی بھر پور شرکت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور قوم کی تقدیر کا فیصلہ ہر قوم کے ہاتھ میں ہوتا ہے لہذا پاکستانی قوم کو بھی انتخاب کے سنہرے موقع پر استفادہ کرتے ہوئے اچھے ، لائق اور امین کو افراد کو انتخاب کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حوزہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دینی مرجع  آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم نے پاکستانی انتخابات میں پاکستانی عوام کی بھر پور شرکت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور قوم کی تقدیر کا فیصلہ ہر قوم کے ہاتھ میں ہوتا ہے لہذا پاکستانی قوم کو بھی انتخاب کے سنہرے موقع پر استفادہ کرتے ہوئے اچھے ، لائق اور امین کو افراد کو انتخاب کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا متن حسب ذیل ہے:

آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم:

سلام علیکم

پروردگار آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے چونکہ پاکستان میں انتخابات کا مرحلہ آنے کو ہے اور حوزہ نیوز کے مخاطبین مسلسل سوالات پوچھ رہے ہیں لذا جناب سے درخواست ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں شیعوں کی شرکت کے حوالے سے اپنی نظر بیان فرمائیں۔

الف: ہر ملک اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کے لیے انتخابات میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے ؟

ب: اگر انتخابات میں شرکت کرنا جائز ہے تو اس میں کن معیارات کا خیال رکھنا  ضروری ہے؟

با احترام و اکرام

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دفتر آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم:

بسمہ تعالی

عصر حاضر میں الیکشن میں شرکت اور ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ملت کا حق ہے اور یه (اگرچه محدود پیمانے پر ہی سہی) اصلاح امور اور ملک کی ترقی کا سنہری موقع هے ۔

الیکشن کے سلسلے میں لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں۔

خداوند متعال کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ ہمارے عزیزوں کو دینی اور قومی ذمہ داری کو انجام دینے کی توفیق دے۔

دفتر حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم
https://taghribnews.com/vdchwxnxv23nkwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ