تاریخ شائع کریں2018 18 July گھنٹہ 10:38
خبر کا کوڈ : 343984

کراچی میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے۔
گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ابوبکر ، محمد جواد ، ابراہیم اور فہد سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان، لشکر جھنگوی اور انصارالشریعہ سے بتایا ہے۔
کراچی میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ابوبکر ، محمد جواد ، ابراہیم اور فہد سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان، لشکر جھنگوی اور انصارالشریعہ سے بتایا ہے۔

ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق گرفتار دہشتگرد جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی متعدد چوکیوں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔ مبینہ دہشت گرد سولہ ماہ سے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع ایک  مدرسے میں رہ رہے تھے ۔ انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے علاوہ تخریب کاری کی وارداتیں کرنا چاہتے تھے۔

ادھرکاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) ملتان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرکے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کو ملتان کے علاقے بختاور امین بائی پاس کے قریب سے گرفتار کیا ہے ۔

گرفتار دہشت گردوں میں عبدالسلام، لیاقت، واجد اللہ اور محمد احمد شامل ہیں، جن کا تعلق کالعدم تنظیم طالبان سے ہے۔ ان دہشت گردوں کے قبضے سے 5 دستی بم ، دھماکا خیز مواد ، نقشے اور تحریک طالبان کا لٹریچر ملا ہے ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا مقصد ملتان کی اہم سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانا تھا ۔
https://taghribnews.com/vdcaaeney49nyo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ