تاریخ شائع کریں2018 18 July گھنٹہ 10:27
خبر کا کوڈ : 343978

ایرانی فوج دفا‏‏‏عی آمادگی اور توانائی کی اعلی منزل پرفائز ہے

ایران کی فوج اپنی زمینی سمندری اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کی توانائی رکھتی ہے
کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے منگل کو تہران میں ملٹری کالج میں کیڈٹوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دفا‏‏‏عی آمادگی اور توانائی کی اعلی منزل پرفائز ہے۔
ایرانی فوج دفا‏‏‏عی آمادگی اور توانائی کی اعلی منزل پرفائز ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سینیئر کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی فوج اپنی زمینی سمندری اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کی توانائی رکھتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر اور سینیئر کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے منگل کو تہران میں ملٹری کالج میں کیڈٹوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دفا‏‏‏عی آمادگی اور توانائی کی اعلی منزل پرفائز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی فوج نہ صرف اپنی توانائیوں اور آمادگی کی حفاظت کررہی ہے بلکہ اس میں روز افزوں اضافہ بھی کررہی ہے۔ ایڈمرل سیاری نے کہاکہ بری فوج، فضائیہ، بحریہ اور ایئرڈیفنس کے یونٹ بہت سی مشقیں انجام دے رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اپنی توانائیوں اور استعداد کی بدولت کہیں بھی اور کسی بھی طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcd5s0sjyt0on6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ