تاریخ شائع کریں2018 18 July گھنٹہ 10:15
خبر کا کوڈ : 343964

ٹرمپ کی روسی صدر سے دنیا کے تمام ایٹمی ہتھیار ختم کرانے پر بات چیت

ٹرمپ روس سے متعلق اپنے بیان سے کانگریس کے دباؤ یا انٹیلی ایجنسیوں کی ناراضگی کی وجہ سے مکر گئے
ٹرمپ نے کہاکہ روسی ہم منصب سے ایران،شام،شمالی کوریا اور اسرائیل کی سلامتی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ پوتین سے دنیا کے تمام ایٹمی ہتھیار ختم کرانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
ٹرمپ کی روسی صدر سے دنیا کے تمام ایٹمی ہتھیار ختم کرانے پر بات چیت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس سے متعلق اپنے بیان سے کانگریس کے دباؤ یا انٹیلی ایجنسیوں کی ناراضگی کی وجہ سے مکر گئے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق فن لینڈ میں روسی صدر سے ملاقات کے بعد وطن واپسی پر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان سے فوری طور پر مکر گئے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا انہیں اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ پر بھرپور اعتماد ہے۔

ٹرمپ نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنے بیان میں کہا اس کی کوئی وجہ نہیں کہ روس نے امریکا کے دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخاب میں مداخلت نہ کی ہو لیکن میڈیا نے اسے لکھا کہ روسی صدر پوتین نے صدارتی انتخابات میں مداخلت نہیں کی۔

ٹرمپ نے کہاکہ روسی ہم منصب سے ایران،شام،شمالی کوریا اور اسرائیل کی سلامتی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ پوتین سے دنیا کے تمام ایٹمی ہتھیار ختم کرانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ ملاقات کے اختتام پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاتھا کہ ماسکونے امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت نہیں کی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کو روس کے خلاف تحقیقات کے بجائے ہلیری کلنٹن کے خلاف تحقیقات کرنا چاہیے۔

ٹرمپ نے اپنے ہی ملک پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ روس کے حوالے سے امریکا کی پالیسی بے وقوفانہ تھی۔
https://taghribnews.com/vdciqpap5t1a532.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ