تاریخ شائع کریں2018 17 July گھنٹہ 22:10
خبر کا کوڈ : 343882

ایران میں غیر ملکی کمپنیز کے تحفظ کے لیے روس، یورپ کا باہمی اتفاق

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے روس اور یورپی یونین کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے
روس اور یورپ کے درمیان یہ اتفاق رائے ایران پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کے مقابلے میں اقتصادی کمپنیوں کی ایران میں سرگرمیوں کی تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔
ایران میں غیر ملکی کمپنیز کے تحفظ کے لیے روس، یورپ کا باہمی اتفاق
روس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے روس اور یورپی یونین کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔

ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں روس کے مستقل مندوب میخائل اولیانوف نے کہا ہے روس اور یورپ کے درمیان یہ اتفاق رائے ایران پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کے مقابلے میں اقتصادی کمپنیوں کی ایران میں سرگرمیوں کی تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔
انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے روسی مندوب کے حوالے سے خبردی ہے کہ روس اور یورپی ملکوں نے اس سلسلے میں مشترکہ تدابیر تیار کرنے پراتفاق کرلیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی کونسل نے پیر کو ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے والے قوانین کو وقت کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
یورپی کونسل کے جاری کردہ بیان میں اعلان کہاگیا تھا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ ان قوانین کے نفاذ کے عمل کو سات اگست سے قبل جب ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا مکمل کرلیا جائے۔
یورپی یونین کے یہ قوانین ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ امریکا کی پابندیوں سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کریں۔
https://taghribnews.com/vdch6xnxi23nk6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ