تاریخ شائع کریں2018 17 July گھنٹہ 18:54
خبر کا کوڈ : 343874

ایران اور ہندوستان کا تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان نے جوہری معاہدے پر کاربند رہنے پر تاکید کی ہے
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ ہندوستان ایران سے تیل خریدنے والا ایک بڑا ملک ہے کہا کہ ہندوستان کی حکومت ایران سے تیل خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
ایران اور ہندوستان کا تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان نے جوہری معاہدے پر کاربند رہنے پر تاکید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے جو ان دنوں ہندوستان کے دورے پر ہیں کہا کہ ان کے نئی دہلی کے دورے کا مقصد ایران اور ہندوستان کے مابین 15 ویں دور  کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین صورتحال اور جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد دونوں ملکوں کے روابط کو جاری رکھنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ ہندوستان ایران سے تیل خریدنے والا ایک بڑا ملک ہے کہا کہ ہندوستان کی حکومت ایران سے تیل خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران اور ہندوستان کے مابین تیل کی تجارت کی راہ میں مسائل و مشکلات پیش آئیں کہ ان مشکلات و مسائل کو حل کرنے کے لئے کل ہندوستانی حکام کے ساتھ گفتگو ہوئی۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ایران اور ہندوستان کے تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ ان تعلقات کو بہترین صورت میں جاری رکھا جائے۔
https://taghribnews.com/vdciypap5t1a5v2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ