تاریخ شائع کریں2018 17 July گھنٹہ 12:08
خبر کا کوڈ : 343723

انتخابات میں پاکستانی ممتاز علماء کی رائے معتبر ہے

پاکستان کے ممتاز علماء کی شیعہ مسلمانوں کو انتخابات میں شرکت کی دعوت کو معتبرقراردیتے ہوئے کہا
حوزہ علمیہ قم کے دینی مرجع آیت اللہ جعفر سبحانی نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں پاکستان کے ممتاز علماء کی شیعہ مسلمانوں کو انتخابات میں شرکت کی دعوت کو معتبرقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے بھی تمام انتخابات میں بھر پور شرکت پر تاکید کی ہے۔
انتخابات میں پاکستانی ممتاز علماء کی رائے معتبر ہے
حوزہ علمیہ قم کے دینی مرجع آیت اللہ جعفر سبحانی نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں پاکستان کے ممتاز علماء کی شیعہ مسلمانوں کو انتخابات میں شرکت کی دعوت کو معتبرقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے بھی تمام انتخابات میں بھر پور شرکت پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حوزہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حوزہ علمیہ قم کے دینی مرجع آیت اللہ جعفر سبحانی  نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں پاکستان کے ممتاز علماء کی رائے کو معتبر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  حضرت امام خمینی (رہ) نے بھی تمام انتخابات میں بھر پور شرکت پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات شرکت کے حوالے سے پاکستان کے ممتاز علماء کا نظریہ معتبر ہے ووٹ عوام کی طاقت کام ظہر ہے اور عوام کو ووٹ کی طاقت کے ذریعہ باطل قوتوں کو حساس جگہوں تک پہنچنے سےر وکنا چاہیے۔

حوزہ نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی کا کہنا تھاکہ پاکستان الیکشن کے حوالے سے ہم یہاں دور سے قطعی فیصلہ نہیں دے سکتےلیکن تجربہ بتاتا ہے کہ جب بھی متدین افراد نے الیکشن میں شرکت کی کامیاب ہوئے ہیں ۔

حوزہ نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا متن حسب ذيل ہے:

مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی

سلام علیکم

پروردگار آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے چونکہ پاکستان میں انتخابات کا مرحلہ آنے کو ہے اور حوزہ نیوز کے مخاطبین مسلسل سوالات پوچھ رہے ہیں لذا جناب سے درخواست ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں شیعوں کی شرکت کے حوالے سے اپنی نظر بیان فرمائیں۔

الف: ہر ملک اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کے لیے انتخابات میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے ؟

ب: اگر انتخابات میں شرکت کرنا جائز ہے تو اس میں کن معیارات کا خیال رکھنا  ضروری ہے؟ 

با احترام و اکرام

آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی جواب حسب ذیل ہے:

ہم یہاں دور سے کوئی قطعی فیصلہ نہیں دے سکتے لیکن تجربہ بتاتا ہے کہ جب بھی متدین اور امور کو سمجھنے والے افراد نے انتخابات میں شرکت کی ہے اور کامیاب ہوئے ہیں اتنا ہی فائدہ اٹھاتے ہیں 
اس کے علاوہ اس مسئلے میں پاکستان کے علما کی نظر معتبر ہے اور اس کی پیروی کرنا ضروری ہے 
حضرت امام (خمینی) فرمایا کرتے تھے کہ تمام انتخابات میں حاضر رہو۔

دفتر آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی

نوٹ: حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری اور پاکستان کے دیگر ممتاز علماء کرام پاکستانی شیعوں کوانتخابات میں حصہ لینے کی دعوت دے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb5fbffrhbazp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ