تاریخ شائع کریں2018 17 July گھنٹہ 11:56
خبر کا کوڈ : 343711

امریکی دھمکیاں بے اثر، روس ایران میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

روس نے ایران کی تیل و گیس کی صنعت میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے
روس نے ایران کی تیل و گیس کی صنعت میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ روس کی توانائی کی بڑی کمپنیوں اور ایرانی وزارت تیل کے درمیان اربوں ڈالر مالیت کے معاہدوں پر بات چت جاری ہے۔
امریکی دھمکیاں بے اثر، روس ایران میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کے تناظر میں بڑی مغربی کمپنیاں ایران سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں اور ایسے میں روس نے ایران کی تیل و گیس کی صنعت میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کے تناظر میں بڑی مغربی کمپنیاں ایران سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں اور ایسے میں روس نے ایران کی تیل و گیس کی صنعت میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ روس کی توانائی کی بڑی کمپنیوں اور ایرانی وزارت تیل کے درمیان اربوں ڈالر مالیت کے معاہدوں پر بات چت جاری ہے۔

روسی ذرائع کے مطابق ماسکو اور تہران دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھا رہے ہیں اور روس، ایران میں توانائی کے شعبہ میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے اعلی مشیر علی اکبر ولایتی نے گزشتہ ہفتے ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر ولایتی  کا کہنا ہے کہ روس ایران کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcizpapzt1a5y2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ