تاریخ شائع کریں2018 17 July گھنٹہ 11:42
خبر کا کوڈ : 343704

کشمیر میں سرچ آپریشن کے درمیان جھڑپ،2 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دومختلف واقعات میں ایک عسکریت پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک
ہندوستانی فوج اور عسکریت پسندوں کےدرمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک جبکہ دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے
کشمیر میں سرچ آپریشن کے درمیان جھڑپ،2 افراد ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دومختلف واقعات میں ایک عسکریت پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 سکیورٹی فورسز زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں ہندوستانی فوج اور عسکریت پسندوں کےدرمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک جبکہ دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ جھڑپ کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ کر کے فوجی آپریشن شروع کردیا گیا۔

ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مرن میں پیر کے روز مسلح افراد نے نیشنل کانفرنس کے لیڈرغلام محی الدین کی حفاظت پر مامور ریاستی پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ کرکے ایک کو ہلاک جبکہ دوسرے ایک کو شدید طور پر زخمی کردیا۔

مسلح افراد ریاستی پولیس کے اہلکاروں کی سروس رائفلیں چھین کر فرار ہوگئے ۔
https://taghribnews.com/vdcaweney49ny01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ