تاریخ شائع کریں2018 17 July گھنٹہ 11:37
خبر کا کوڈ : 343702

افغانستان، پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

افغانستان اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مل کر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کے نگراں وزیرِاعظم ناصرالملک کو ٹیلی فون کر کے مستونگ اور خیبر پختونخوا میں انتخابی جلسوں پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

اشرف غنی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیرِاعظم نے کہا کہ بزدلانہ حملے ملک کو جمہوریت کی پٹڑی سے اتارنے کی کوشش ہیں۔ نگران حکومت بروقت الیکشن کے عزم پر کاربند ہے، ایسے فعل ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے مشترکہ دشمنوں کو مل کر شکست دینے پر اتفاق کیا۔

اسی طرح اشرف غنی نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کرکے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر) کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان صدر نے پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی مزید بہتربنانے کی بھی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پاکستان میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی فورسز سے تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے انتخابی مہم کے دوران ہونے والے حملوں میں 160 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

 طالبان اور داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔
https://taghribnews.com/vdciupaprt1a5y2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ