تاریخ شائع کریں2018 17 July گھنٹہ 11:30
خبر کا کوڈ : 343695

فرانس میں خوشی کا موقع لڑائی جھگڑوں، لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل دو افراد ہلاک

فرانس کے فٹبال ورلڈ کپ فائنل میں کروشیا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد لاکھوں فرانسیسی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
جشن منانے والے بے قابو ہوگئے اور خوشی کا یہ موقع لڑائی جھگڑوں، لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپوں کے باعث پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگیا۔اس دوران مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
فرانس میں خوشی کا موقع لڑائی جھگڑوں، لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل دو افراد ہلاک
فٹبال ورلڈ کپ کی فتح کے بعد فرانس میں جشن کے دوران مداحوں کے درمیان تصادم اور مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا اور شرپسند عناصر نے درجنوں دکانیں لوٹ لیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے فٹبال ورلڈ کپ  فائنل میں کروشیا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد لاکھوں فرانسیسی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔

جشن منانے والے بے قابو ہوگئے اور خوشی کا یہ موقع لڑائی جھگڑوں، لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپوں کے باعث پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگیا۔

اس دوران مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

اس موقع پر ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار اور 44 ہزار فائر بریگیڈ اہلکار کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے فرانس کی سڑکوں پر تعینات تھے۔

تمام تر سیکیورٹی کے باوجود شرپسند عناصر کی جانب سے گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور دکانوں میں لوٹ مار کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جشن کے دوران مجموعی طورپر 845 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا اور30 سے زائد سپر اسٹورز کو لوٹا گیا۔ پولیس نے 500 سے زائد شر پسندوں کو حراست میں لے لیا۔

ہر چند کہ پیرس کے میئر کا کہنا ہے کہ حالات پولیس کے کنٹرول میں ہیں تاہم پیرس سمیت کئی شہروں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس سے دکھائی دیتا ہے کہ اب بھی پرتشدد واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjhtetiuqexmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ