تاریخ شائع کریں2018 16 July گھنٹہ 23:16
خبر کا کوڈ : 343574

ایران اور پاکستانی افواج کے سربراہان نے باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا

جنرل باقری اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ نے اسلام آباد میں ہونے والی اپنی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت اہم علاقائی اور سرحدی سیکو
جنرل محمد باقری نے پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات میں پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دفاعی اور فوجی ٹریننگ کے میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا
ایران اور پاکستانی افواج کے سربراہان نے باہمی تعاون  کے فروغ پر زور دیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ نے اسلام آباد میں ہونے والی اپنی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت اہم علاقائی اور سرحدی سیکورٹی کے معاملات پر بات چیت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات میں پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دفاعی اور فوجی ٹریننگ کے میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا - پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے دفاعی تعاون کی سطح کو بڑھانے کو ضروری قراردیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کا تعاون علاقےمیں امن و استحکام کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے - ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور ان کے ہمراہ وفد جو اتوار کو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچا ہے پاکستان کے صدر ممنون حسین سے ملاقات کرنے کے ساتھ دیگر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا -
https://taghribnews.com/vdcfemdmjw6djta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ