تاریخ شائع کریں2018 16 July گھنٹہ 23:00
خبر کا کوڈ : 343572

ایران باہمی احترام کی پالیسی پر کاربند ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی ملکوں کے ساتھ تعلقات اور رواداری پر استوار ہے۔
بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران کی شروع سے یہ پالیسی رہی ہے کہ دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت نہ کی جائے اور باہمی احترام کی پالیسی پر کاربند رہا جائے۔ اور قریبی تعلقات کو فروغ دیا جائے۔
ایران باہمی احترام کی پالیسی پر کاربند ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی ملکوں کے ساتھ تعلقات اور رواداری پر استوار ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے  کہا ہے کہ ایران کی شروع سے یہ پالیسی رہی ہے کہ دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت نہ کی جائے اور باہمی احترام کی پالیسی پر کاربند رہا جائے۔ اور قریبی تعلقات کو فروغ دیا جائے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے دنیا کے ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کو تہران کی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں علاقائی اور اس سے جڑے ہوئے ممالک خاص اہمیت کے حامل ہیں۔

بہرام قاسمی نے شام میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تہران اور ماسکو کے تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس ایک ہمسایہ اور علاقے کا ایک طاقتور ملک ہونے کی وجہ سے ایران کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور علاقائی اور اہم مسائل کے بارے میں تہران اور ماسکو کے نظریات ایک جیسے ہیں اوردمشق کی درخواست پر دونوں ممالک  شام میں موجود ہیں تاہم ایران کی موجودگی مشیروں کی حد تک ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcd5s0sxyt0ok6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ