تاریخ شائع کریں2018 16 July گھنٹہ 22:42
خبر کا کوڈ : 343569

فنلینڈ میں ٹرمپ کا مظاہروں سے استقبال

فنلینڈ کے شہریوں نے ٹرمپ کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں
فنلینڈ کے عوام نے امریکی صدر ٹرمپ کے ہلسنکی پہنچنے پر دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر وسیع پیمانے پر احتجاجی جلوس نکالے اور ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف نعرے زبردست نعرے لگائے
فنلینڈ میں ٹرمپ کا مظاہروں سے استقبال
امریکی صدر کے دورہ فنلینڈ کے موقع پر دارالحکومت ہلسنکی میں فنلینڈ کے شہریوں نے ٹرمپ کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں

فنلینڈ کے عوام نے امریکی صدر ٹرمپ کے ہلسنکی پہنچنے پر دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر وسیع پیمانے پر احتجاجی جلوس نکالے اور ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں  کے خلاف نعرے زبردست نعرے لگائے -

ہلسنکی میں امریکی صدر کی موجودگی کے دوران فنلینڈ کے عوام نے اپنے احتجاجی مظاہروں کے دوران ایسے پلی کارڈ اور بینرز اٹھار کھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ہم ٹرمپ کا خیر مقدم نہیں کرتے ، صلح کے حامی بنو نہ کہ جنگ بھڑکاؤ ، ہم  پناہ گزینوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انسانی حقوق کو دوبارہ ان کا مقام دلائیں گے -

فنلینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر یہ مظاہرے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب پچھلے چند روز کے دوران لندن میں بھی ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے تھے - امریکی صدر ٹرمپ پیر کو ہلسنکی میں روس کے صدر ولادیمیرپوتن سے ملاقات کرنے والے ہیں -

اس درمیان سی این این نے خبردی ہے کہ دیگر ملکوں کے حکام کے ساتھ  ماضی میں ٹرمپ کی   ملاقاتوں میں جو متنازعہ باتیں اور حرکتیں دیکھنے کو ملتی رہی ہیں- ان کے پیش نظر بعض امریکی حکام روسی صدر کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات کو لےکرسخت پریشان ہیں -

امریکا کے سینیئر سینٹیر مارک وارنر نے ٹرمپ اور پوتن کی مجوزہ ملاقات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ روسی صدر سابق سویت یونین کے خفیہ ادارے کے جی بی کے کہنہ مشق  اہلکار رہ چکے ہیں وہ ہمارے صدر سے جن کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ انہوں نے اس ملاقات کے لئے کوئی خاص تیاری نہیں کی ہے  غلط فائدہ اٹھاسکتے ہیں - 

امریکی سینیٹر وارنر نے ٹرمپ کی غیر سنجیدہ حرکتوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں امریکا کے بعض دیگر حکام کو بھی ہونا چاہئے تاکہ وہ مذاکرات کو امریکی اہداف کی جانب موڑ سکیں -

ہلسنکی میں امریکی اور روسی صدر کی ملاقات ایک ایسے وقت ہورہی ہے جب امریکا کے گذشتہ صدارتی انتخابات کے دوران  روس کے ساتھ ٹرمپ کی انتخابی ڈیل کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے خصوصی انسپکٹر رابرٹ مولر نے روس کے بارہ خفیہ اہلکاروں کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے -

رابرٹ مولر کے اس اعلان کے بعد متعدد امریکی سیاستدانوں نے ہلسنکی سربراہی ملاقات کو منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا مگر وائٹ ہاؤس نے اس مطالبے کو نظر انداز کردیا -
https://taghribnews.com/vdcjmtethuqexiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ