تاریخ شائع کریں2018 16 July گھنٹہ 22:31
خبر کا کوڈ : 343568

امریکی میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک

امریکی ریاست میسوری کے شہر کنزاس میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے تین پولیس افسروں کو ہلاک کردیا ہے۔
سٹی پولیس چیف کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب ایک مسلح شخص نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس افسران ہلاک ہوگئے
امریکی میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک
امریکی ریاست میسوری کے شہر کنزاس میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے تین پولیس افسروں کو ہلاک کردیا ہے۔

سٹی پولیس چیف کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب ایک مسلح شخص نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔امریکہ میں تشدد، فائرنگ اور اغوا برائے تاوان کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں اور سالانہ کئی ہزار افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق دوسو ستر ملین سے تین سو ملین تک ہتھیار امریکی شہریوں کے پاس ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں طاقتور اسلحہ لابی کے زبردست حامی ہیں۔صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی اسلحہ براداروں کے حقوق پر حملے کا دور گزرچکا ہے اور اب ان کا ایک حقیقی حامی وائٹ ہاؤس میں موجود ہے۔
https://taghribnews.com/vdciqpapvt1a5w2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ