تاریخ شائع کریں2018 16 July گھنٹہ 22:23
خبر کا کوڈ : 343567

یورپی یونین کے ہوتے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ٹرمپ

یورپی حکام نے امریکی صدر کے اس بیان کے ردعمل میں کہ جس میں انہوں نے یورپی یونین کو امریکا دشمن قراردیا تھا
امریکا کا سب سے بڑا دشمن کون ہے تو انہوں نے کہاکہ میں سمجھتاہوں کہ یورپی یونین امریکا کی سب سے بڑی دشمن ہے - ٹرمپ نے کہا کہ تجارت کے میدان میں یورپی یونین جس طرح سے ہمارے ساتھ پیش آرہی ہے کیا آپ نہیں سمجھتے کہ یورپی یونین ہی ہماری سب سے بڑی دشمن ہے -
یورپی یونین کے ہوتے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ٹرمپ
یورپی حکام نے امریکی صدر کے اس بیان کے ردعمل میں کہ جس میں انہوں نے یورپی یونین کو امریکا دشمن قراردیا تھا سختی کے ساتھ مسترد کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک غیر معمولی بیان میں یورپی یونین کو امریکا کا دشمن بتایا ہے - ٹرمپ  نے سی بی ایس ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین پر امریکہ کے ساتھ تجارت میں غلط فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین امریکہ کی دشمن ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے نیٹو پر بھی سخت تنقید کی تھی۔ ٹرمپ سے جب یہ سوال پوچھا گیاکہ امریکا کا سب سے بڑا دشمن کون ہے تو انہوں نے کہاکہ میں سمجھتاہوں کہ یورپی یونین امریکا کی سب سے بڑی دشمن ہے - ٹرمپ نے کہا کہ تجارت کے میدان میں یورپی یونین جس طرح سے ہمارے ساتھ پیش آرہی ہے کیا آپ نہیں سمجھتے کہ یورپی یونین ہی ہماری سب سے بڑی دشمن ہے -

انہوں نے یورپی یونین کو روس اور چین کے ساتھ ایک صف میں قراردیا اور کہاکہ روس بھی واضح دلائل اور پہلوؤں کے اعتبار سے دشمن ہے اور چین اقتصادی میدان میں امریکا کا دشمن ہے- لیکن یورپی یونین تو قطعی طور پرامریکا کی دشمن ہے - ٹرمپ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ یورپی یونین کے بہت سے ممالک نیٹو کے بھی رکن ہیں اور وہ اس کے اخراجات ادا نہیں کررہے ہیں، ایک بار پھر اس مسئلے میں جرمنی کو تنقید کا نشانہ بنایا -

انہوں نے روس سے جرمنی کے لئے گیس اور انرجی کی سپلائی کے لئےتیار کئے گئے پروجیکٹ نور اسٹریم دو کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ برلین ماسکو سے انرجی لینے کے عوض اسے اربوں ڈالر دے رہا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی چاہتا ہے کہ روس کے مقابلے میں امریکا کی اس حفاظت کرے یہ مضحکہ خیز بات ہے اور اس سے صاف ظاہر ہے کہ برلین نے خود کوماسکو سے وابستہ کررکھا ہے -

ٹرمپ کے اس  بیان پر یورپی کمیشن نے فوری ردعمل ظاہر کیا ہے اور یورپی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین تیمر مانس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ٹرمپ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو آپ بہترین دوست کو دشمن بتارہے ہیں اس سے صرف آپ کے دشمن ہی خوش ہوں گے - یورپی کونسل کے چیئرمین ڈونلڈ ٹاسک نے بھی فوری طور پر ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کردیا اور اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ امریکا اور یورپی یونین بہترین دوست ہیں اور جو یہ کہتا ہے کہ ہم دشمن ہیں  تو وہ ہمیشہ جھوٹی باتیں نشر کرتا ہے - 
https://taghribnews.com/vdch-xnxq23nkmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ